سرینگر//مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل اپنے حلقے کا دورہ کر کے وہاں عملائے جا رہے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ وزیر موصوفہ نے بٹ پورہ ، وانہامہ ، آزاد کالونی ، کھار محلہ ، گلاب باغ ، برزہامہ ، ملفاق اور تیل بل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے سڑکوں ، پانی ، بجلی ، طبی سہولیات اور دیگر شعبوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں ۔ انہوں نے لاڈا کے افسروں سے کہا کہ وہ برزہامہ اور دیگر علاقوں میں چشموں کے رکھ رکھاؤ کو یقینی بنائیں تا کہ علاقے میں آبپاشی سہولیات بہم ہو سکیں ۔ اس دوران مختلف مقامات پر کئی عوامی وفود آسیہ نقاش سے ملاقی ہوئے جنہوں نے یہ مسایل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ اُن کے ہمراہ صحت ، پی ایچ ای ، فلڈ کنٹرول ، آبپاشی ، آر اینڈ بی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی تھے ۔