سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے جی پی پنت ہسپتال سونہ وار کا اچانک معائینہ کر تے ہوئے وہاں دستیاب طبی سہولیات جائزہ لیا۔وزیر نے ہسپتا ل کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈوں میں جاکر مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بات چیت کی اور ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔آسیہ نقاش نے اس موقعہ پر ماں اور بچے کو بہتر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آشا اور آنگن واڑی ورکروں کو لوگوں میں طبی نگہداشت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنی چاہئیں۔انہوں نے وارڈوں اور ہسپتال کے ارد گرد صحت و صفائی کو قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔