آسیہ نقاش کاڈل اور نگین جھیلوں کو تحفظ دینے کیلئے سائنسی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے ڈل اور نگین جھیلوںکو تحفظ دینے کیلئے سائنسی طریقے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہارکل یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنٹیفک ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کو موثر طریقے پر عملایا جائے گا تا کہ ان آبگاہوں کو تحفظ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ان جھیلوں کی شان رفتہ بحال کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آسیہ نقاش نے براری نمبل کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا۔ انہوں نے بلیوارڈ کی چار لیننگ اور ویسٹرن فور شو ر کو توسیع دینے کے معاملات کابھی جائیزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہیں جانکاری دی گئی کہ49 کروڑ روپے والا ویسٹرن فور شور پروجیکٹ متعلقین کو منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *