سرینگر//وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش نے کل شہر سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول احمد نگر اور عمر ہیر کا دورہ کر کے وہاں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کے کام کا جائیزہ لیا۔ وزیر نے جاری کام کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایجنسی کو کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت میں ملحوظ نظر رکھنے کی تلقین کیدورے کے دوران وزیر موصوفہ کے ہمراہ متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کے سنیئر افسران بھی تھے۔