سرینگر//وزیرمملکت برائے صحت وطبی تعلیم آسیہ نقاش نے گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر کا دورہ کیا اورکالج کے کام کاج کاجائزہ لیا۔وزیرموصوفہ نے کالج کے مختلف شعبوں بشمول او پی ڈی وارڈوں،سرجری یونٹ،پی بی اوریوجی شعبوں کے مجموعی کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔پرنسپل ڈینٹل کالج ڈاکٹر ریاض فاروق اورہسپتال عملے کے علاوہ دیگر آفیسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر آسیہ نقاش نے کثیر سطحی پارکنگ،اکیڈمک بلاک اور گرلز ہوسٹل کا دورہ کرکے یہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مریضوںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آسیہ نقاش نے ہسپتال میں مریضوںکے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوںنے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے لئے بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔بعد میں متعلقہ آفیسران نے وزیر موصوفہ کو صحت مرکز کے کام کاج اوراس میںبہتری لانے کے لئے اقدامات کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہاکہ ڈینٹل کیئر سہولیات میں بھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر وزیر موصوفہ کی نوٹس میں کئی معاملات لائے گئے۔آسیہ نقاش نے ہسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی دی کہ اُن کے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔