سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے 29مئی 2018بروز منگل ضلع شوپیان کے نواحی علاقوں میں تمام کاروباری ادارے اور دفاتر بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے آسیہ اور نیلوفرکو قتل کرنے کی گھناؤنی واردات کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کے لئے کہا ہے۔ مشترکہ قیادت نے اس سانحہ کو ایک المناک واقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کو انتہائی بے دردی کے ساتھ اغوا کرکے جنسی زیادتیوں کے بعد قتل کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ مشترکہ قیادت نے فوج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے ریاست کے اطراف واکناف میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث اپنے اہلکاروں کو عدالت کی کٹہریوں میں کھڑا کرنے کے بجائے انعامات سے نوازے جانے کی پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی پوش اہلکاروں کو FIRدرج کرنے سے مستثنیٰ رکھنا اور شک کی بنیاد پر قتل کرنے پر مواخذہ سے بری کردینا کہاں کا انصاف اور انسانیت ہے۔