سرینگر //دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسیہ اندرابی انتہائی علیل ہیں اور انہیں آکسیجن کی مدد دی جارہی ہے۔دختران کی ایک ترجمان نے کہا کہ9مئی کو ریاستی ہائی کورٹ سے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو ضمانت ملی تھی لیکن سوموار کو ان دونوں پر دوبارہ سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا اور انہیں جموں منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آسیہ کی حالت انتہائی غیر ہے اور انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن دیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ علیل حالت کے باوجود آسیہ اور فہمیدہ کو جموں منتقل کیا جارہا ہے جو محض سیاسی انتقام گیری کے سوا کچھ نہیں ہے۔