سڈنی//آسٹریلیا ئی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ مزید فوجی افغانستان بھیجنے کی ناٹو کی درخواست پر غور کررہے ہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ناٹو قیادت والے مشن کے لئے کئی ہزار فوجیوں کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرنبل نے یہ نہیں بتایا کہ پچھلے ماہ افغانستان کے دورے کے دوران ناٹو کے فوجی حکام کی طرف سے انہیں کس طرح کی درخواست ملی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال سے متفق ہیں۔ٹرن بل نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا ہم یقیناً وہاں اپنا کام بڑھانے پر راضی ہیں ۔