عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/ضلع پونچھ میں سولیاں کے قریب سنگر دھوک علاقے میںایک افسوسناک واقعے میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ایک سرکاری عہدیدارکے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا، جس کے نتیجے میںہادی بری بہک کے رہائشی اور بکروال برادری سے تعلق رکھنے والے خالد حسین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔حکام نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے پونچھ میں کم از کم 40بھیڑ بکریاں ہلاک