راجوی //کوٹرنکا سب ڈویژن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون لقمہ ٔ اجل بن گئی جب کہ ایک دیگر خاتون زخمی ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ صبح 11بجے کے قریب ضلع راجوری کے بدھل علاقہ میں دھندوٹ کے مقام پر آسمانی بجلی ایک رہائشی مکان پر پڑی جس کی زد میں آکر خاتون بیگم نامی ایک بزرگ خاتون کی موت واقعہ ہو گئی۔ دریں اثنا اسی سب ڈویژن کے کنتھول علاقہ میں ایک رہائشی مکان پر بجلی گرنے سے 27سالہ خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، تاہم اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ اس کے علاوہ پریم سنگھ ولد بالی رام ساکن ڈنڈوت بدھل کے مکان کی چھت اڑگئی ہے۔