نئی دہلی// راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے یو پی اسمبلی الیکشن کے نتائج میں ووٹنگ مشینوں کے ذریعہ گڑبڑ جانے کا الزام لگایا اور ریاست میں ووٹوں کی پرچی کے ذریعہ الیکشن کرانے کا چیلنج دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اس مرتبہ بی جے پی سو سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ مسٹر آزاد نے انتخابی اصلاحات پر ایوان میں بجٹ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم میں گڑبڑ کرنا ممکن ہے اور اس کے ذریعہ انتخابی نتائج تبدیل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اترپردیش میں جس پارٹی کو 100 سیٹیں بھی نہیں مل رہی تھیں وہ 300 کی حد پار کرگئی۔ یہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بدولت ہوا ہے ۔ حکمراں پارٹی کی مخالفت کرنے اور پنجاب کا ذکر کرنے پر انہوں نے کہا ہم تیار ہیں یو پی اور پنجاب میں پھر سے چناؤ کراؤ ۔ یہ ووٹنگ ووٹ پرچی کے ذریعہ ہونی چاہئے ۔ بی جے پی کو اترپردیش میں 100 سیٹیں نہیں ملیں گی ۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش اسمبلی چناؤ میں بی جے پی اور معاون پارٹیوں کو غیر متوقع طور سے 325 سیٹیں ملی ہیں۔ دوسری جانب کانگریس نے پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں دھماکے دار واپسی کی ہے ۔یو این آئی۔