Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

آزاد ’بغاوت ‘پر آمادہ کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
جہاں تک کانگریس کا تعلق ہے تو صاف طور پر سمجھ لینا چاہیے بلکہ یہ سمجھا سمجھایا ہوا ایک خوبصورت پہلو ہے کہ حال فی الحال یہ ایک ایسی سیاسی جماعت رہ چکی ہے جو ملک میں ہونے والی تمام تر سیاسیسرگرمیوں کی عینی شاہد بھی ہے اور بے بسی کی منہ بولتی تصویر بھی ،ساتھ ساتھ ان سارے معاملات کی علمی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ مگر سیاسی اعتبارسے اپنے تشخص کی لڑائی اور حالات سے مقابلے کی اس وقت تک کوئی ایسی صورت نظر نہیں آتی جس سے دیکھتے ہوئے کانگریس سے کوئی بڑی امید قائم کی جا سکے۔ ملک میں ہونے والے عمومی معاملات مہنگائی کی مار ،کسانوں کی حالت اورقانونی پیش رفت کو کانگریس بھی پایا نجیر ،چچا فقیر اور پاگل مہوند حسین کی طرح ہی دیکھ ، سمجھ اور پرکھ رہی ہے جو کہ بی جے پی اس وقت نہیں کر رہی تھی جب اس کی انگلیوں پر گنے جانے والے امیدوار ہی پارلیمنٹ پہنچتے تھے۔ ایسے حالات میں کوئی کانگریسی ہی اگر کانگریس کے لئے سر درد بن جائے تو سمجھ لیں کہ وہ سر درد کے بجائے برین ٹیومرکے مترادف ہوچکا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ راہل گاندھی کی لیڈرشپ کو ابھی تک خود کانگریس نے ہی قبول نہیں کیا ہے تو ملک کے ووٹرز پر وہ شکوہ کیوں کریں اور کس بات پر کریں گے۔ایک طرف مودی صاحب ہیں جنہیں بھاجپائی بھگوان کی طرح پوجنے تک بھی نہیں جھجکتے تو وہیں دوسری طرف بیچارے راہل جی ہیں جنہیں کانگریسی اپنا لیڈر تسلیم کرنے سے نہ کہ صرف کتراتے ہیں بلکہ بغاوت کے علم لیے کھڑے ہیں۔ 
جہاں تک کانگریس کے دگج ، سینئر، سابق لیڈر آف اپوزیشن اور بعض اندھ بھکتوں کے لئے قبلہ و کعبہ غلام نبی آزاد صاحب کا تعلق ہے تو میرے خیال میںوہ ایک ہی وقت میں تین لڑائیاں لڑرہے ہیں، یعنی کانگریس سے ،کانگریس میں اور کانگریس کے لئے۔ لیکن کانگریس کے حق میں ان کے اس سنگرش کے ہمراہ ایک چوتھی لڑائی بھی ہے جس کا تعلق صرف اور صرف ان کی قد آور شخصیت سے ہے۔ آزاد صاحب خدا نہ کرے اگر ملک کے صدر کی دوڑ میں نہیں ہیں تو بہر صورت ایک عظیم مقصد کی طرف ضرور گامزن ہیں جس میں ممکن ہے کہ جموں و کشمیر کے لئے اپنی پارٹی اور دوسری بھاجپائی طاقتوں کی مضبوطی کا ارادہ مضمرہو۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ سب قیاس اوراوہام ہی ثابت ہوں۔ لیکن بھاجپا کے حق میں یا اس کی وجہ سے بہایا گیا کوئی بھی آنسوپڑارائیگاں نہیں جاتااور زعفرانی رنگ و روغن سے کبھی پاک نہیں ہوسکتا اس کے لئے تاریخی شواہد اور حالیہ تجربات بھی موجود ہیں۔ 
جموں میں آزاد صاحب کا اظہار اور ان کی دودھ سے دھلی دھلائی مقدس پگڑیوں کی رنگت کے ہمراہ سنہا صاحب ، شرما صاحب، کپل سپل اور خود آزاد کا ایک سٹیج پر ٹھیک اس وقت حاضر ہونا جبکہ گزشتہ ڈی ڈی سی الیکشن میں ضلع جموں کے اندر کانگریس کو منہ کی کھانی پڑی تھی یہاں تک کہ ان کی لیڈرشپ راجوری اور پونچھ میںبھی اپنے چیئرمین تک نہیں بنا سکی تھی کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ اور پھر ضلع جموں میںابھی دور دور تک کوئی الیکشن بھی نہیںہونے والا جبکہ کانگریس ملک کی دوسری پانچ ریاستوں میں سیٹ سیٹ کو ترس رہی ہے سوائے مودی جی کی تعریف کے کیا مقصدسمجھا جا سکتا ہے۔جموں و کشمیر جو کبھی ایک ریاست تھی آج کسی معمولی گاؤںکے نمبردار کی جاگیر سے کم نہیں رہ گئی ہے۔یہاںملکی سطح کے پانچ ،آٹھ نیتائوں کا مودی کی تعریف میں آزاد صاحب کے ہمراہ رطب اللسان ہونا کس طرف اشارہ سمجھا جائے ،ابھی تک کوئی یہ نہیں سمجھ پایا۔
جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کا غم و غصہ ایک طرف ریاست کی بحالی کا مطالبہ دوسری جانب اور پریشان حال لوگوں کا نا موافق حالات سے نمٹنے کا سلسلہ بر طرف رکھتے ہوئے اس طرح کے جلسے کا انعقاداور گوجر قوم کو یہ کہنا کہ وہ اپنی شناخت نہ بھولے، یہ سب بے سود جملے، بے تکے جذبات اور فقیر کی بھڑ تو ہر گز نہیں ہو سکتے ہیں۔ظاہر ہے کہ اس میں پوشیدہ وہ تمام رموز و اسرار بھی عوام کے درمیان چہ میگوئیوں کا وسیلہ بنیں گے اور بن رہے ہیں۔ شاہنواز چوہدری صاحب کے ساتھ ساتھ ریاست کے دوسرے نوجوان کانگریسیوں نے آزاد صاحب کی مخالفت میںجو آوازیںبلند کیںان کا تعلق بھی محض ایک معمولی پروٹسٹ سے نہیں سمجھا جا سکتا۔ 
ممکنہ طور پر جموںوکشمیرمیںاسمبلی انتخابات ہونے چاہئیں۔ اور اگر وہ ہوں گے تو کیا عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بر طرف رکھتے ہوئے آزاد صاحب الگ سے کوئی محاذ قائم کریں گے ؟ ایسا نہیں ہوگا اور اس پر اتفاق نہیں کیا سکتا۔ اگر ایسا ہی ہوتا تو آزاد صاحب کا یہ جلسہ جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میںبھی اسی جوش ولولے اور مودی جی کے لئے انہیں کلمات سے ہوتا جو جموں میں کہے گئے ہیں۔ظاہر ہے کہ وہ ایسا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ تو یہ سمجھنا کہ وہ کانگریس کے بیچ رہ کر ایک اور کانگریس کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن آزاد صاحب بخوبی جانتے ہیں کہ اس سے ملکی سطح پر انہیں کوئی فایدہ نہیں بلکہ مزید نقصانات اٹھانے پڑسکتے ہیں۔ آزاد صاحب ابھی تک بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے بی جے پی میں جانے سے بھاچپا کاکوئی اٹکا ہوا بڑا لقمہ نگلنے کی صورت نکل رہی ہے۔ وہ ایک سیاسی جماعت سے ہیں اور اسی میں اپنا قد ثابت کرنے کی تگ و دو میں نظر لگے ہیں۔ لیکن جموں میںان کا جلسہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کا تھا اور نہ ہی جموںوکشمیر کی بہتری کے حق میں بلکہ خوداپنا جلوہ تھا جس سے کانگریس کی عینک سے نہیں دیکھا جاسکتا۔ 
آزاد صاحب ملک کے صدر بنیں وہ اس عہدے کے حق دار بھی ہیں مگر کانگریس کو ڈبونے کے عوض ان کی یہ کامیابی شاید ملک کے حق میں ثابت نہ ہو۔ مزید یہ کہ ایسے حالات میںجموں و کشمیر کے عوام سے ان کی ایسی ہمدردیاں کانگریس کو تاریکی کے دہانے پر لے جا سکتی ہیں جو کسی بھی کانگریس پسند ملک پرست اور حوصلہ مند آدمی کے لئے کثیر الجماعتی نظامِ سیاست میں قابلِ قبول نہیں ہوسکتا۔ 
(مضمون نگارجواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں ریسرچ سکالر ہیں)
�����
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025
کالممضامین

! ہر شعبے میں عدل وانصاف نمایاں ہو | یہی تو حسینیت کا اصل پیغام ہے سانحۂ کربلا

July 2, 2025
کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?