نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’’ عوام کی آواز ‘‘ پروگرام کے 16 ویں ایڈیشن کو ان شہریوں کے نام وقف کیا جو معاشرے اور قوم کی تعمیر کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ جن بھاگیداری ، آزادی کا امرت مہوتسو ، گُڈ گورننس ، پولیس ، عوامی تعاون ، وراثت کا احیاء ، خواتین کاروباری افراد اس ماہ کے عوام کی آواز پروگرام کے فوکس ایریاز میں شامل تھے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ملک میں امن ،خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کیلئے نئے خوابوں ، نئے عزم کیلئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تہذیب کے گہوارہ کے طور پر ہم عالمی سطح پر ملک کے مقام کو مزید بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے عوام کے درمیان کام کرنے والی حکومت میں عوامی شرکت کے جذبے کو فروٖغ دینے پر ضلعی سطح کی انتظامیہ کی تعریف کی ۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جن بھاگیداری جموں و کشمیر میں ایک تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ شراکتی حکمرانی کے ستونوں کو مضبوط کرنے میں برابر کے حصہ دار بنیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مقامی لوگوں کو معلومات سے آراستہ کرنا اور انتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی کے ملازمین اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے وابستہ تمام اہلکاروں کی بھی ستائش کی جنہوں نے حالیہ خراب موسم کا مقابلہ کیا اور 24 گھنٹے خدمات اور آپریشننز کو یقینی بنایا ۔ انتظامیہ کے کئی ایسے افسران اور ملازمین ہیں جو عوام کی خدمت کے عزم کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ ہم خدمت کے تئیں ان کی لگن کو تسلیم کرتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ان کے ذریعہ کیا جا رہا کام ان کی اقدار اور اعلیٰ نظریات کی عکاسی کرتا ہے ۔ انٹر پرنیور شپ کو فروغ دینے اور ڈیمو گرافک ڈیویڈنڈ کو استعمال کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر اسٹارٹ اپس کے ماحولیاتی نظام میں متحرک تبدیلی کیلئے یو ٹیز کی درجہ بندی میں سرفہرست ادا کار کے طور پر ابھرا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے ہم اضلاع میں بھی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دیہاتوں میں صد فیصد بینکنگ سہولیات ہمیں دور دراز کے دیہاتوں کو دہلی اور ممبئی کے بازاروں کے قریب لانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباریوں کا خصوصی تذکرہ کیا جو اپنے عزم ، کوششوں اور کامیابیوں سے دیگر خواتین کو متاثر کر رہی ہیں ۔