آزادی پسند لیڈر پروفیسر غلام محمد شیخ کی 8ویں برسی پر سمینار منعقد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// حریت (جے کے )کے اہتمام سے نگین سرینگر میں معروف آزادی پسند لیڈر پروفیسر غلام محمد شیخ کی 8ویں برسی پر سمینار منعقد ہوا۔ حریت (جے کے) کے کنوینر اور مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیخ کو نوجوانوں کیلئے ایک مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف 70برسوں سے تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہے اور انہیں کئی بار ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں برسوں تک قید رکھا گیا ۔شبیر ڈارنے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہمارے جوانوں کا مستقبل اباہیت اور غیر اخلاقی کاموں میں ملوث کرکے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کیاجارہا ہے۔ سمینار میں امتیاز احمد ریشی اور دوسرے کارکن موجود تھے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *