سرینگر//آر پی سکول ملہ باغ کی طرف سے منگلوار کوپہلی جماعت سے لیکر 10ویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کیلئے کراس کنٹری دوڑکا اہتمام کیا گیا ۔جونیئر طلبہ کیلئے کشمیر یونیورسٹی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا جبکہ سینئر کراس کنٹری دورڈ نشاط باغ سے لیکر سیفران پارک تک منعقد کیا گیا۔تیسری اور پانچویںجماعت کے طلبہ کیلئے منعقد کی گئی کراس کنٹری دورڈ میں کشمیر یونیوسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر نصیر اقبال بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ کراس کنٹری دورڈ میںدوسرے گروپ میں پہلی جماعت اور دوسری جماعت کے طلبہ نے حصہ لیا جس کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ مال سمیع اللہ نقشبندی نے جھنڈی دیکھاکر روانہ کیا جو کشمیر یونیورسٹی کے مولانا رومی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔کراس کنٹری دورڈ منعقد کرنے کے بعد بچوں کو سکول منتقل کیا گیا جہاں پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ آر پی سکول کے کراس کنٹری دوڑ کا پہلا مرحلہ 20مئی کو منعقد ہوا جس میں چھٹی جماعت سے لیکر دسویں جماعت نے حصہ لیا جبکہ اس ریلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی، جس میں والدین اور دیگر افراد شامل ہے۔ پہلے گروپ میں فردین ، بشارت اور شاہ فرید نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پانچویں جماعت کے حوید،عاشق اور فاضلی نے دوسری پوززیشن اور پانچویں جماعت کے ہی حیدر حسین اور توحید حمید نے تیسری ا،چوتھی اور پانچویں پوززیشنیں حاصل کی ہے۔ دوسرے گروپ میں دوسری جماعت کے زید بن بلال نے پہلی، ریان عباس ڈار ، پہلی جماعت کے نعمان نذیر بٹ ، جبکہ دوسری جماعت کے ریان ریاض بٹ اور محمد ریاض بزاز نے دوسری اورتیسرری، چوتھی اور پانچویں پوزیشنیں حاصل کی جبکہ گروپ اے میں دسویں جماعت کے بارز بشیر بٹ نے پہلی پوزیشن اور نویں جماعت کے شیخ اسد ، دسویں جماعت کے حنان مرغوب،دسویں جماعت فیضان فیصل بن بشیر اور دسویں جماعت کے ہی محمد مجتیٰ بٹ نے دوسری ، تیسری، چوتھی اور پانچویںپوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد عمر مظفر بٹ نے پہلی احسان الحق نبے دوسری، راش جبران، فیضان فیاض ، سوحیب آفتاب اور محمد شاہد نے دوسری، تیسری ، چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔