Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

آر پار کی سیاسی قیادت پر کشمیر حل لازم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بھارت اور پاکستان کی تاریخ پر اگر ہم ایک اچکتی نگاہ ڈالیں تو اس کے پنوں میں میںآپسی اختلافات، تضاد ات اور تفرقات کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آتا۔اس دوطرفہ بگاڑ کا آغازاس وقت ہوا جب برطانوی سامراج نے ہندوستان چھوڑا ۔ اس وقت حالات نے یکایک ایک ایسا کڑارُخ اختیار کیا کہ لگتا تھاجیسے دونوں ملکوں کو تیسری طاقت یعنی انگریز نے جاتے جاتےجان بوجھ کر نفرت اور کشیدگی کے اندھے کنوئیں میں پھینک ڈالا ۔ اس وقت کے مورخین کہتے ہیں کہ چوٹی کے چند لیڈر جن میں خصوصی طور گاندھی جی اور مولانا ابوالکلام آزاد شامل ہیں، ان حالات پر بہت متفکر تھے ۔آزادی کے وقت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جو خون آشام پھوٹ پڑگئی ، اس انتشار وافتراق کی سات دہائیاں گزر گئیں مگر حالات سدھرنے کانام نہیں لیتے۔ اس طویل مدت میں دوطرفہ مسائل نے پیچیدگیاں بھی اختیار کیں ۔ آج بھی زمانے کو ان مسائل کےحل کا ا انتطار ہے ۔عام لوگ ان مسائل کا متفقہ حل ہی نہیں چاہتے بلکہ وہ امن و آشتی اور دوستی مفاہمت کے ساتھ باہم دگر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں ۔ان لوگوں کی ندائے دل کوئی حکمران سننے کو تیار ہی نہیں کیونکہ حکمران طبقے کو اپنے اقتدار کیلئے معصوموں اور بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے کی مجبوری لاحق ہے ۔ انصا ف کی بات ہے کہ مسائل کے حل کے حوالے سے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا رویہ بہت ہی بہتر اور لچک دار ہے ۔ بھارت کا رویہ عجیب ہے ، کبھی جارحانہ، کبھی اِدھر کبھی اُدھر،کبھی مسلٔہ کشمیر کو حل طلب مسئلہ ماننا، کبھی اس کو تسلیم ہی نہ کرنا ،کبھی سیاچن کا مسئلہ اُبھارنا،کبھی دریائی پانی کی بندش کرنا، کبھی تمام مسائل مذاکرات کی میز پر لانے کی خواہش کرنا، کبھی مذاکرات کا بائیکاٹ کرنا۔ کچھ گنی چنی سیاسی تنظیمیں چاہتی ہیں کہ تمام دوطرفہ مسائل کا حل نکلے اور پائیدار دوستی کی نیو پڑے مگر شدت پسند تنظیمیں مذاکرات یا مسائل کے حل کو اپنی ہار سمجھتی ہیں۔ بے شک دلی اور اسلام آباد کے درمیان تمام لڑائیوں اور نفرتوں کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ اس کو سلجھانے کے لئے واجپائی نے بہ حیثیت وزیراعظم لکیرکا فقیر بننے کے بجائے  حقیقت پسند بننے کی صلاح دی ، نواز شریف نے لاہور بس سروس کا تجربہ واجپائی کےساتھ مل کر کیا ، مشرف نے چار نکاتی فارمولہ دیا ، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ماضی کی زنجیروں کو توڑ کر کشمیر مسئلے کا حل نکالنے کیلئے بھارت اگر ایک قدم آگے بڑھائے، ہم دو قدم آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔دونوں ملکوں کی مثبت سوچ اور مثبت لائحہ عمل ہی سے اس مسئلے کو حتمی حل تک پہنچاسکتا ہے ۔ وقت آیا ہے جب دونوں طرف کی حکومتوں کے لئے برصغیر میں  بد امنی اور بے چینی کا قلع قمع کرنے کے لئے کور ایشو کشمیر سمیت جملہ دوطرفہ مسائل کا مذاکراتی حل عدل وانصاف کی بنیادوں پر ڈھونڈنا چاہیے ۔ ا س کے بغیر چارہ نہیں ۔

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کالممضامین

! پہلگام قتل عام | جو سرحد کے آرپار تباہ کاریوں کی وجہ بنا قلم قرطاس

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ حل نہیں! امن ہی اصل فتح ہے فکر و فہم

May 13, 2025
کالممضامین

آتشی گولہ باری اور شہر پونچھ کی تباہی | قاری محمد اقبال کی شہادت کا آنکھوں دیکھا احوال آنکھوں دیکھی

May 13, 2025
کالممضامین

! ہندوپاک جنگ ٹل تو گئی لیکن خاصی تباہی کے بعد حق نوائی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?