سرینگر//وادی سمیت سرحد کے آر پار سنیچر کو زلزلے کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا ہے جس سے کچھ دیر کیلئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ذرائع کے مطابق 3بجکر 42منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.2 ریکارڈ کی گئی تھی،جبکہ اس کی گہرائی 10کلو میٹر تھی ،تاہم وادی اور ریاست کے دیگر علاقوں میں زلزلے سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وادی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ فوری طور اپنے گھروں سے باہر آئے اگر چہ زلزلے کا جھٹکاجلدہی رک گیا تاہم جھٹکے سے شہر سرینگر سمیت پوری وادی میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ادھر شمالی کشمیر اوڑی ، کرناہ ، کیرن ، ٹنگڈار ، گریز و دوسرے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔