سرینگر//آر پار تاجروں اور صنعت کاروں کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں کشمیر جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے حکومت کی طرف سے آر پار تجارت میں پستہ کی تجارت پر پابندی ہٹانے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔جوائنٹ چیمبر کے صدر جاوید احمد ٹینگہ متعلقہ محکموں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانے کے بعد پستہ کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے نتائج سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی قومی امید ہے کہ دیگر مسائل بھی اسی طرح حل ہونگے،تاکہ آر پار تجارت معنی خیزبن جائے،اور جموں کشمیر کے لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔جاوید احمد ٹینگہ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد آر پار تاجروں نے اپنی ہڑتال کو معطل کیا۔اس سے قبل حکومت کی طرف سے آر پار تجارت میں متفقہ اشیاء کی فہرست میں4چیزوں پر پستہ،سیب،انار دانہ اور چار مغز پر پابندی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے تجارت سے متعلق معاملات جوائنٹ سیکریٹری داخلہ گنیش کمارکے ساتھ نئی دہلی میں26 فروری کو منعقدہ میٹنگ کے دوران اٹھائے۔