بارہمولہ//ظفر اقبال//اوڑی سے آر پار تجارت منگل کوایک طرف سے ہی جاری رہ سکی کیونکہفوج نے سرحد پار سے آ رہی ٹرکیں کمان پل سے واپس کر دیں۔اطلات کے مطابق اوڑی میںامن سیتو پل سے چلنے والی چار روزہ آر پار تجارت کو اس وقت دھچکہ لگا جب سرحد پار سے آرہی 15 مال بردار ٹرکیں فوج نے کمان پل سے واپس کر دیں۔زرائع کے مطابق منگل کو اوڑی سلام آبا ٹریڈسنٹر سے صبح 9.30 بجے کے قریب35 مال بردار ٹرکیں جن میں خشک کھجور،آم،زہرہ،مرچی کے علاوہ دیگرسامان لدا ہو تھا کمان پل عبور کر کے چکوٹی روانہ ہوئی اور وہاں سامان ان لوڈ کر کے واپس لوٹ آئے مگر 11 بجے چکوٹی سے آرہی 15 مال بردار ٹرکیں کمان پل پر فوج کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد واپس لوٹ گئیں۔سب ضلع مجسٹریٹ اوڑی ڈی ساگر ڈائفوڈ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ فوج کی طرف کمان پل پر آرپار تجارت کے دوران غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے چکوٹی سے آئے مال بردار ٹرکوں کو واپس جانا پڑا۔انہوں نے مزید بتایاکہ فوج کی اس مداخلت کے لئے ان کے خلاف باضابطہ طور قانونی کاروائی کی جائے گی۔