Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آر پار تجارت : حال بے حال تو مستقبل فکر مندی کا باعث

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
دس سال قبل ہندوپاک حکومتوں کے درمیان کراس ایل او سی ٹریڈ کا سلسلہ شروع کیاگیا اور اس فیصلے کو آج بھی اعتماد سازی کے ایک بڑے اقدام کے طور پر دیکھاجاتاہے ۔1947میں تقسیم ریاست کی وجہ سے منقطع ہوجانے والا یہ تجارتی سلسلہ اوڑی مظفر آباد اور پونچھ راولاکوٹ کے راستے بحال ہونے سے ماضی میں مرکزیت کادرجہ رکھنے والی اور ریاست کے موجودہ سرحدی علاقوں کے عوام ہی نہیںبلکہ جموں اور سرینگر کے تاجروں کو بھی کافی زیادہ امیدیں وابستہ ہوئی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تجارتی سلسلہ ماند پڑتاگیا اور آج دس برس کے بعد اس کا حال یہ ہے کہ یہ عمل بالکل سکڑ سمٹ کر پانچ سے چھ اشیاء کے لین دین تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔ان حالیہ دس برسوں میں اس تجارت سے کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوا ، نہ ہی اس سے بیروزگارنوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے دروازے کھل پائے اور نہ ہی آر پار تاجر برادری کے تجارتی روابط فروغ پاسکے ۔یہی وجہ ہے کہ پونچھ اور بارہمولہ کے تاجروں کے ساتھ ساتھ اب جموں و کشمیر چیمبر کو بھی اس تجارت پر تشویش لاحق ہے اور تاجر برادری اس کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہے ۔چند روز قبل جموں میں ایک پریس کانفرنس میں  جموں وکشمیر چیمبر کے عہدیداروں نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے عمل میں جس جوش و خروش کا مظاہرہ ہوا ہے۔ ایل او سی ٹریڈ کو فروغ دینے کے لئے بھی اسی جوش اور جذبے سے کام لینے کی ضرورت ہے اور اس میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تاجر برادری کے دیرینہ مطالبات پورے کئے جائیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الوقت آر پار تاجروں کو نہ ہی فون کی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی بینکنگ کی اور ان کے درمیان میٹنگوں کا اہتمام بھی کئی کئی ماہ کے بعدہی ہوتاہے، جس کے نتیجہ میں لین دین کے معاملات التوا میں پڑے رہتے ہیں ۔تجارتی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے درمیان تجارتی روابط کااستوار ہونا لازمی ہے لیکن آر پار تجارت کے معاملے میں ایسا ہرگز نہیں ہواہے اور تاجروں کے درمیان میٹنگ جبھی منعقد ہوتی ہے جب معاملات کافی زیادہ بگڑ جاتے ہیں ۔تاجر برادری یہ مطالبہ بھی کرتی آئی ہے کہ جموں سیالکوٹ سمیت نئے راستے کھولنے کے ساتھ ساتھ پونچھ راولاکوٹ اور اوڑی مظفر آباد کے راستوںسے ہورہی تجارت میں وسعت لائی جائے اور انہیں موجود ہ دور کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اس عمل کو کامیابی سے چلایاجاسکے۔ لیکن ابھی تک دونوں جانب کی حکومتوں کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نئے راستے کھولنے اور تجارتی تبادلےمیںشامل اشیاء کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بجائے جاریہ تجارتی عمل پر منفی اثرات ہی مرتب ہوئے ہیں۔کراس ایل او سی ٹریڈ کو محض چند اشیاء کے لین دین کے طور پر نہ دیکھاجائے بلکہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور منقسم ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں ۔موجودہ عالمی نظام میںدنیا بھر میں نئے نئے تجارتی راستے کھولے جارہے ہیں اور ایسے میںہماری ریاست کے اندرماحول انتہائی دل شکستہ ہے اور امید کی جانی چاہئے کہ ہندوپاک کی حکومتیں پونچھ راولاکوٹ اور اوڑی مظفر آباد کے راستے ہورہی تجارت کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مزید تجارتی راستے کھول کر اپنے اپنے ممالک اور خاص کر جموں وکشمیر کیلئے ترقی کے نئے باب رقم کریں گی ۔نیز ساتھ ہی اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کے بہ سبب جموںوکشمیر کی عمومی صورتحال پر بھی مثبت اثرات ثبت ہونگے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار
تازہ ترین
جے کے اے ایس افسر عمر گلزار کو اسسٹنٹ کمشنر نزول سرینگر کا اضافی چارج سونپا گیا
تازہ ترین
جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم
تازہ ترین
منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?