راجوری //ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چکاں داباغ کے راستے ہورہی آرپار تجارت سرحدی کشیدگی کے باعث مسلسل دوسرے ہفتے بھی معطل رہی ۔ذرائع نے بتایاکہ مسلسل دوسرے ہفتے بھی تجارتی سلسلہ معطل رہا۔ذرائع نے بتایاکہ اس بات کی امیدلگائی جارہی تھی کہ جمعہ کے روز تجارت بحال ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور مسلسل دوسرے ہفتہ بھی بغیر تجارت ہوئے گزر گیا۔ذرائع کاکہناہے کہ دو ہفتوںسے ٹرک کھڑے ہیں اور تجارت نہیں ہورہی ۔ کسٹوڈین ایل او سی ٹریڈ سنٹر پونچھ تنویر احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ کے روز بھی تجارت بحال نہیں ہوسکی ہے ۔