سرینگر// آر بی آئی ریاست کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بینکنگ دائرے میں لانے کیلئے انتہائی پرجوش ہے تاکہ انہیں کلہم مالیاتی ترقیاتی دائرے میں لایا جائے۔اس بات کااظہار ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی تھامس میتھیو نے لہہ لداخ میں بزنس نمائندوں کیلئے ایک ورکشاپ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آر بی آئی ریاست کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بینکنگ دائرے میں لانے کیلئے انتہائی پرجوش ہے تاکہ انہیں کلہم مالیاتی شمولیت وترقیاتی دائرے میں لایا جائے تاکہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں۔انہوں نے بزنس نمائندوں کی سراہنا کی جو اپنے علاقوں میں قابل قدر کام انجام دے رہے ہیں اور گلی کے آخری فرد تک بینکنگ خدمات پہنچانے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطبے کے دوران اے کے متو نے بزنس نمائندوں کے رول کو اجاگر کیا، جو انہیں دوردراز علاقوں تک بینکنگ خدمات بہم پہنچانے کے حوالے سے تفویض کیا گیا ہے اور ان علاقو ں میں ترقیاتی عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔اس موقعے پر این پی سی آئی سے وابستہ ریسورس پرسن نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔انہوں نے بینکنگ خدمات کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے پہنچانے کے بارے میں تفصیلات پیش کیں ۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ آر بی آئی کے قدم سے مستفید ہوں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء اس ورکشاپ سے استفادہ کرکے اسے معلوماتی اور مفید پاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ ورکشاپ آر بی آئی کے اس پہل کا حصہ ہے جس کا مقصد بزنس نمائندوں کو اس فیلڈ میں نئی چیزوں سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں عام لوگوں تک خدمات پہنچانے میں مزید تیار کرناہے ۔تقریب پر جنرل منیجر آر بی آئی اے کے متو،جے کے بنک زونل ہیڈ چیتن پالجور،لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرشید بٹ ،دباشیش گوسوامی (NPCI)نئی دلی اور دیبگر آر بی آئی،ایس بی آئی اور جے کے بنک افسران بھی موجودتھے۔