لکھنؤ// بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ دراصل بہار کے مظفر پور میں منعقد آر ایس ایس کے 5 روزہ پروگرام میں موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کے لوگ فوج کی طرح ہی مستعد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے لوگ حالت جنگ میں تیار ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا وقت لگا سکتے ہیں، لیکن ہمارے لوگ یعنی سنگھ کے کارکن دو سے تین دن میں ہی تیار ہو جائیں گے۔ اس کے اس بیان پر مایاوتی نے آرایس ایس رضاکاروں کو عسکریت پسند بلایا۔دریں اثنا مایاوتی نے بھاگوت پر بہت زبردست نشانہ سادھا ہے۔ مایاوتی نے بھاگوت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ’ آپ ملی ٹنٹ رضاکاروں کی حفاظت میں رہیں ،کیوں کمانڈو کی حفاظت میں رہتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھاگوت کو اعتماد نہیں ہے تو اپنی حفاظت کوچھوڑ دیں۔ بھاگوت نے فوج کی توہین کی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ملک سے اور فوج سے اپنے بیان کے لئے موہن بھاگوت معافی مانگیں۔قابل ذکربات یہ ہے کہ بھاگوت نے کہا تھا کہ اگر آئین اور قانون اجازت دے تو حالت جنگ میں ہمارے رضاکار فوج سے بھی پہلے تیار ہو کر موقع پر پہنچنے کے قابل ہوں گے۔ بھاگوت نے کہا کہ مستعد ہونا ہی سنگھ کی شناخت ہے۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ ان کی تنظیم خاندانی ہے، لیکن اس میں نظم و ضبط بہت ہیں۔