جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں آر ۔ اے پی ڈی آر پی کی عمل آوری کے لئے اقدامات جاری ہیں تاکہ شہروں اور قصبہ جات میں بجلی شعبے کے بنیادی ڈھانچے میں معقولیت لائی جاسکے ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج جموں شہر میں آر ۔ اے پی ڈی آر پی کے تحت جاری کاموں کا معائینہ کرنے کے دوران کیا۔ اُن کے ہمراہ محکمہ بجلی کے کمشنر سیکرٹری ، چیف انجینئران اور دیگر افسران بھی تھے۔نائب وزیرا علیٰ نے افسران کو مذکورہ پروگرام کے تحت جاری کاموں میں سرعت لا کر انہیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور وضع کئے گئے رہنما خطوط کے عین مطابق ان کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے 33کے وی رسیونگ سٹیشن ہکال ، گاندھی نگر دہلی سینک کالونی ، سبھاش نگر اور دیگر علاقہ جات میںکاموں کا معائینہ کیا۔