سرینگر//آری گام بڈگام میں اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک تین سال بچہ نہر میںڈوب کر جابحق ہوا ۔ادھر راجوری میںایک درخت گر آنے سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تین سالہ منتخب احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن آ ریگام بڈگام اپنے مکان کے صحن کے نزدیک ہی کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ وہاں سے بہنی والی نہر میںپھسل کر ڈوب گیا۔مقامی لوگوں نے اسے اگرچہ نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جب اس ننھے سے بچے کی لاش واپس گھر پہنچا ئی تو یہاں کہرام مچ گیا۔ ادھر راجوری کے منو گھلا جنگل میںایک درخت اچا نک نیچے گر آ یا جس کی زدمیں آ کر چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نزدیکی گائوں کے لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور چاروں افراد کو اسپتال پہنچا دیا، جہاں معالجین نے ان میں محمد مشتاق ساکن درامن کنڈی کو مردہ قرار دیاگیاجبکہ نظام الدین، عبدالرشید اور محمد اکرم کا شدید زخمی حالت میں علاج معالجہ شروع کیا گیا۔ مذ کورہ شخص کی موت کے بعد علاقہ شام تک سو گ میں ڈوبا ہوا ہے۔