ترال//ترال کے آری پل میں قائم مواصلاتی کمپنی ائرسیل کا موبائل ٹاور اکثر اوقات بے کار رہنے سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صارفین نے بتایا کہ علاقے میں ائیر سیل کی سروس پچھلے کچھ مہینوں سے بیکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بجلی چلی جاتی ہے تو ٹاور بھی کام کرنا چھوڑ دیاتا ہے ۔آبادی نے متعلقہ کمپنی سے مداخلت کی اپیل کی ۔