جموں//آرین گروپ آف کالجز راج پورہ ،نزدچندی گڑھ نے 12ویں اکیڈمک سیشن میں داخلہ لینے والے طلباء کو12کروڑروپے کے اسکالرشپ دینے کافیصلہ لیاہے ۔یہ اسکالرشپ آرینز آن لائن اسکالرشپ ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے طلباء کودیاجائے گااوریہ ٹیسٹ 30اپریل تا10 مئی کے دوران منعقدہوں گے ۔خواہشمندطلباء www.aryans.edu.in پر25اپریل سے پہلے اندرا ج کراسکتے ہیں۔ آرین گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے کہاکہ 10ویں، باہوریں اورگریجویشن کے پاس ہوئے طلباء ٹیسٹ دے سکتے ہیں جوجنرل ایپٹی چوڈ ،ریزننگ اورجنرل نالج کے علاوہ مضمون پرمبنی ہوگا۔طلباء سے کہاگیاہے کہ وہ سوروپے کی آن لائن فیس جمع کرواکرٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں۔