سرینگر //آل انڈیا کالجزا ٓف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،نئی دلی کی جانب سے وزیر اعظم سپیشل سکالرشپ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے ایک سکالرشپ ورکشاپ کا انعقاد آرینز کالج چندی گڑھ میں کیا گیا جس میں پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیس میں پی ایم ایس ایس ایس کے تحت 80کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب پر پروفیسر الوک پرکاش متل ، ممبر سیکریٹری ائے آئی سی ٹی ای، نئی دلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر پی ایم ایس ایس ایس اور ایس ڈبلو ائے وئے ائے ایم منپریت سنگھ مننا، جے کے کیلئے پی ایم ایس ایس ایس کے نوڈل افسر آر کے سونی بھی موجود تھے ۔ تقریب میں آرینز گروپ کے چیرمین انشو کٹاریہ نے بطور مہمان زی وقار شرکت کی ہے۔ پروفیسر الوک پرکاش متل نے پی ایم ایس ایس سکیم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئیاسکیم سے جموں و کشمیر کے 16000طلبہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے جو اسکیم کے تحت ابھی تعلیم حاسل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018اور 2019کیلئے انجینئرنگ میں 2830، 2070جنرل ڈگری اور 100سیٹوں کو میڈیکل اور بی ڈی ایس پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے دی جائے گی۔مننا نے بتایا کہ طلبہ کیلئے ایک پوٹل کا آغاز کیا گیا ہے جس پر طلبہ اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں اور انکی شکایتوں کا اضالہ 7دنوں کے اندر اندر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کا نمبر 0120-2446701 ہے طلبہ اس نمبر پر فون کرکے اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔وزیر تعلیم سعید الطاف بخاری، وزیر مملکت برائے تعلیم تعلیم پریا سیٹھی، اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تقریب پر ڈاکٹر اجیت اگر وال ، ڈاکٹر آر کے سونی نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ۔ اس موقعے پر آرینز کالج کے چیر مین انشو کٹاریہ نے کہا کہ آرینز میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1600طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔