عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندھی گڑھ//آرینز لاء کالج میں زیر تعلیم قانون کے طلباء نے پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ کے تحت آرینز کی طرف سے منعقد کیے گئے چوتھے سمسٹر کے امتحانات میں کالج کا نام روشن کیا۔چوتھے سمسٹر میں کشیش نے 70فیصدکے ساتھ پہلی پوزیشن، کرنی کور نے 69فیصدکے ساتھ دوسری اور پرینکا رانی نے 67.0فیصدنمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر دیویندر کمار سنگلا پرنسپل آرینز لاء کالج نے طلبا اور فیکلٹی کو سخت محنت پر مبارکباد دی۔ سنگلا نے مزید کہا کہ طلبا کے اس طرح کے بہترین نتائج کالج کے نام اور شہرت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آرینز خطے کا واحد لا کالج تھا جو 2019، 2020اور 2021میں کامن لا ایڈمیشن ٹیسٹ (CLAT)سے منسلک تھا۔ ٹیسٹ کے اسکور کو امریکہ اور کینیڈا کے مشہور لا سکولوں یعنی ہارورڈ، ییل، سٹینفورڈ یونیورسٹی، برٹش کولمبیا، شکاگو وغیرہ استعمال کر رہے ہیں۔