سرینگر//آرینز بزنس سکول راجپورہ چندی گڑھ نے ’’ انڈین فائنانشل سسٹم، رحجان، مسائل اور مشکلات‘‘ کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر پنجاب یونیوسٹی پٹیالہ کے سکول منیجمنٹ کے ڈاکٹر دھیرج شرما نے کلیدی خطبہ پیش کیا جبکہ اس موقعے پر طلباء، ایم بی ائے اور بی بی ائے کے اساتذہ بھی شامل ہوئے۔ دھیرج شرما نے طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران فائنانشل سیکٹر میں اصلاحات، فائنانشل مارکیٹ میں نئے رحجان یا ریگولیٹرز، بنکینگ سسٹم، نان بینکنگ کمپنیز، کیپٹل مارکیٹ ،میوچل فنڈز اور دیگر اصلاحات پر بات کی ہے۔ دھیرج نے بتایا کہ بھارت نے اقتصادی سطح پر پچھلے چند سال کے دوران کافی ترقی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائنانشل سیکٹر درپیش مشکلات کی وجہ سے ترقی میں بھی آہستہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو بینکنگ سیکٹر میں نئے رحجانات اور اصلاحات پر بھی بات کی اور موجودہ دور میں ترقی پر بھی بات کی ہے۔ اس موقعے پر آرینز گروپ کے چیرمین انشو کٹاریہ،ڈائریکٹر جنرل آرینز گروپ ڈاکٹر پروین کٹاریہ ، ڈائریکٹر ایڈمسنٹریشن پروفیسر بی ایس سندھو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔