سرینگر //آرینز کالج کے سکالرشپ میلہ سوموار کو اختتام پذیر ہوا ۔ وادی کے مختلف اضلاع سے آئے 100اُمید واروں نے میلے میں شرکت کی جن میں سے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے 55طلبہ کا انتخاب کیا گیا ۔ ادھر جو طلبہ میلے میں شامل نہیں ہوسکے ہیں وہ پر تین دنوں میں رابطہ کرسکتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ہیڈ ایڈمیشنز امرپریت سنگھ نے کہا کہ سکالرشپ میلے کے دوران ٹیم کو کونسلنگ کے علاوہ مختلف کورسز کے بارے میں طلبہ کو جانکاری دی گئی جبکہ طلبہ کو موقعے پر ہی داخلہ بھی دیا گیا ۔ جموں و کشمیر میں آرینز کے داخلہ کونسلر گگن نے کہا کہ طلبہ کو سال 2018-19 سیشن کیلئے مختلف کورسز مثلاً B.Tech, LEET, LL.B, BA-LL.B, MBA, BBA, BCA, B.Com, GNM, ANM, B.Sc (Agri), B.Ed, MA(Edu), Diploma, BA داخلہ دیا گیا ہے۔اشفاق احمد ، آرینز کے فیکلٹی ممبر نے کہا کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1500طلبہ پہلے ہی آرینز میں زیر تعلیم ہے۔