سرینگر//آریانز کالج کی جانب سے منعقد کئے گئے دوسرے سکالرشپ میلے کا انعقاد پی ایچ ڈی چیمبرچندی گڑھ میں منعقد کیا گیا جس میں شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والے 100طالب علموں کو سکالرشپ سے نوازا گیا۔ میلے کا افتتاح آریانز گروپ کے سربراہ پروفیسر روشن لال کٹاریہ نے کیا جبکہ میلے میں شمالی بھارت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 425طلبہ نے حصہ لیا جن کی موقع پر کونسلنگ اور مختلف کورسز کی جانکاری، موقع پر شکالرشپ اور اور سیز بینک آف انڈیا کی جانب سے قرضہ بھی فراہم کیا گیا۔ میلے کے دوران 100طلبہ و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر 71.30ہزار روپے کی سکالرشپ دی گئی جن میں 20طلبہ کو بی ٹیک،15طلبہ کو ڈپلومہ، 15کو بی ایس سی (اگریکلچر)10،کو بی بی اے/ بی سی ائے،5طلبہ کو بی کام 10,طلبہ کو لاء، 10کو نرسنگ،10کو بی ایڈ اور ایم ائے میں داخلہ دیا گیا۔ اس موقعے پرآریانز کے سربراہ روشن لال کٹاریہ نے طلبہ اور انکے والدین کو مبارک باد دی ۔ڈین سکالرشپ منپریت مان نے کہا کہ 40فیصد طلبہ جو پنجاب ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں ، جارکھنڈ اور دیگر مختلف سکالرشپ اسکیموں تک داخلہ دیا گیا ہے۔