سرینگر//آر پار تجارت دوسرے روز بھی یکطرفہ طور پر ہی بحال رہی ، بد ھ کو سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے صرف ایک مال بردار ٹرک نے کمان پل عبور کیا۔اطلات کے مطابق منگل سے شروع ہونے سرینگر مظفر آباد چار روزہ آرپار تجارت دوسرے روز بھی یکطرفہ طور ہی بحال رہی۔ذرایع سے معلوم ہو ا کہ منگل کے روز سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے چار مال بردار ٹرکوں نے کمان پل عبور کرکے چکوٹی روانا ہوئی تھی مگر پاکستانی ٹریڈ اتھارٹی نے ان چار ٹرکوں کو یہ کہہ کر بغیر ان لوڈ واپس بھیج دیا کہ جن کمپنیز کے نام پر یہ ٹرکیں یہاں آئی ہیں ان کمپنیز کو بھارت کی طرف منشیات برآمدی کے الزام کے بعد تحقیقات کی غرض سے روکا کیا گیا ہے۔او ر دوسرے روز سے سرحد پار سے کوئی بھی ٹرک یہاں نہیں ٓآئی۔