اوڑی//آرپار تجارت تاجروں کیلئے ایک بار بھر پریشانی کا باعث بن کر رہ گیا ہے کیونکہ ٹریڈفیسلٹیشن آفیسر چکوٹی نے سلام آباد ٹریڈ سنٹرکوتحریری طور آنے والے ہفتے سے کیلے نہ بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔چکوٹی انتظامیہ کے مطابق ان کیلوں میں انفیکشن پایا گیا۔ ایس ڈی ایم اوڑی نے اس حولے سے کہا کہ انہیں منگل کو ٹریڈ فیسلٹیشن آفیسر چکوٹی کی طرف سے ایک خط موصول ہو اہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آنے والے ہفتے 23 جنوری سے سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے ایسی کوئی بھی مال بردار گاڑی چکوٹی کی طرف روانہ نہ کی جائے جس میں کیلے ہوں کیونکہ ان کیلوں میں انفکشن پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال پابندی عائد کی گئی ہے تاہم چکوٹی حکام سے ان کیلوں کے نمونے طلب کئے گئے ہیں۔