آرٹس اینڈ سائنس کالج فار وومن میں ’’یوم آزاد‘‘کی تقریبات کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سیٹیلائٹ کیمپس واقع ہمہامہ آرٹس اینڈ سائنس کالج فار وومن میں ’یوم آزاد ‘اہتمام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔یوم آزاد کے حوالے سے ہفتے بھر سے چل رہے مختلف پروگرام تقریر،مضمون نویسی ،بیت بازی میں اول ،دوم اور سوم آنے والے شرکاء کو بالترتیب اسناد اور یادگاری نشان د یا گیا اس کے علاوہ کلچرل پروگرام کے برجستہ مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات کو بھی انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نسیم اختر(شعبہ اردو ) نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا جامع تعارف پیش کیا، اس تعارف میں خاص طور پر اس بات کی کوشش کی گئی کہ یونیورسٹی کا زیادہ تر حصہ جو طالبات کی نظروں سے اوجھل ہے ان کے سامنے پیش کیا جاسکے تاکہ وہ اپنی مادر علمی سے واقف ہو سکیں جس کا دائرہ کارپورا ملک ہے۔ ڈاکٹر ریاض احمد گنائی (شعبہ سیاسیات )نے مولانا آزاد کے اتحادی نظریات اور بطور خاص ان کے ’دو قومی‘نظریہ ‘پرمفصل اور مبسوط خطبہ دیا ، مزید بر آں ان کی اس شدت پسندی کو بھی بیان کیا جو وہ ہندو مسلم اتحاد کے تئیں رکھتے تھے۔مولانا آزاد کا مشہور زمانہ اقتباس پیش کرکے اپنی بات کی توثیق کی جس میں انھوں نے ہندو مسلم اتحادسے دستبرداری کے نتیجہ میں سوراج کو بھی ٹھکرادینے کی بات کہی تھی۔اس کے بعدطالبات کے ذریعہ مسحورکن آواز میں یونیورسٹی ترانہ پیش کیا گیا۔اخیر میں پر نسپل ڈاکٹر اعجاز عبداللہ (شعبہ معاشیات)نے شرکاء و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شکیل احمد (شعبہ اسلامک اسٹڈیز)نے انجام دیے جنھوں نے اپنے تجربے اور جادو بیانی سے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *