سمت بھارگو
راجوری//لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، آرمی کمانڈرشمالی کمانڈ، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) وائٹ نائٹ کور، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیو کے ہمراہ گلہوتی راجوری کے فوجی اڈوں کا دورہ کیا تاکہ فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور نئے جنریشن کے سامان کی شمولیت کی پیشرفت کا جائزہ لے سکیں۔دورے کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل کمار نے ’’اَتم نِربھرتا‘‘ کے تحت خریدے گئے مقامی تیار کردہ سامان پر آراء حاصل کیں، جس کا مقصد دفاعی مصنوعات کی خودکفالت کو فروغ دینا ہے۔آرمی کمانڈر نے تمام رینکس کو ان کی محنت، عزم اور شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سراہا۔حکام نے بتایا کہ ’یہ دورہ فوج کی قومی سلامتی کیلئے عزم اور اس کی فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کرتا ہے۔آرمی کمانڈر کا گلہوتی راجوری کا دورہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ فوجی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول (LoC) اور راجوری اور پونچھ کے داخلی علاقوں میں تعینات ہیں، جہاں گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی سے متعلق متعدد واقعات کے بعد صورتحال ہائی الرٹ پر ہے۔