سمت بھارگو
راجوری//آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ نے منگل کوفوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹس کے تمام رینکوں سے کہا کہ وہ اپنی مثالی پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے کے علاوہ آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔موصوف فوج کے دیرہ کی گلی (ڈی کے جی) کیمپ میں آر آر فوجیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔یہ کیمپ دیرہ کی گلی کے گھنے جنگلوں میں واقع ہے جو جڑواں سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کی حدود میں ہے۔آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے منگل کو ہندوستانی فوج کے ڈی کے جی کیمپ کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ جنرل آفیسر ان کمانڈنگ (جی او سی) وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا اور جنرل آفیسر ان کمانڈنگ (جی او سی) کاؤنٹر انسرجنسی فورس (رومیو) میجر جنرل منیش گپتا بھی تھے۔اس دورے کا بنیادی مقصد راجوری سیکٹر میں فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا جہاں دہشت گردوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں موجود اور کام کر رہے ہیں کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے لئے متعدد دہشت گردی مخالف آپریشن جاری ہیں۔فوج نے کہا کہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اس دورے کے دوران، آرمی کمانڈر نے فوجیوں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے تمام صفوں کو آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔