سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن ،لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ پھولبانی کی ٹیم کے علاوہ وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی مشترکہ ٹیم نے شالیمار علاقہ میں ایک قدم چشمے کو بحال کیا ۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب آرا بل شالیمار کے ایک وفد نے وزیرا علیٰ شکایتی سیل کے کواڈنیٹر تصدق مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں علاقے میں ایک قدم چشمے کو بحال کرنے کی درخواست کی جو کہ برسوں سے ناگفتہ بہہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔شکایتی سیل نے وفد کی اپیل پر ایس ایم سی ، لاوڈا اور پھولبانی کی ٹیم کو تشکیل دیا تاکہ اس سلسلے میں لازمی اقدامات کئے جاسکیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق لیزان آفیسر عمران ملک کی قیادت میں ایک ٹیم نے چشمے سے تمام قسم کی آلودگی کو ہٹاکر اسے صاف کر کے بحال کردیا۔بعد میں ٹیم نے علاقہ میں چشمے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایک جانکاری کیمپ کا بھی انعقاد کیا جس میں بچوں کے علاوہ بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورمستقبل میں چشمے کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کیا۔