سرینگر// آرینز کالج میں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود ، حکومت پنجاب کے اشتراک سے ایک مفت کوویڈ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر کول دیپ گیل ، کالوماجرا اور آریانز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹیریا نے کیا۔ اس کیمپ میں پہلی خوراک 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کو دی گئی ، جن میں طلباء اور عملے سمیت قریبی علاقوں کے افراد شامل تھے۔ کیمپ کی قیادت میڈیکل افسر ڈاکٹر گورمہر سنگھ اور آیورویدک میڈیکل افسر ڈاکٹر نیہا پوری نے کی۔ کیمپ میںپیرامیڈیکل ٹیم بشمول شیلزا ، کمیونٹی ہیلتھ ورکر جسویندر کور ، امندیپ کور ، لیب ٹیکنیشن ، منموہن سنگھ وغیرہ موجود تھے۔ڈاکٹر کٹیریا نے کیپٹن امریندر سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایس بلبیر سنگھ سدھو وزیر صحت و خاندانی بہبود پنجاب کامفت ویکسین فراہم کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔