Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آدھی ادھوری سڑکیں : بارشوں نے حکام کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
حکام کی طر ف سے اس با ت کے دعوے تو کئے جاتے ہیں کہ گائوں گائوں کو سڑک روابط سے جوڑاگیاہے لیکن ان دعوئوں کی  حقیقت بارشوں کے موسم میں اُس  وقت کھل کر سامنے آجاتی ہے جب پہاڑی علاقوں میں آدھی ادھوری سڑکیں مقامی آبادی کیلئے باعث عذ اب بن جاتی ہیں اور پھسلن کی وجہ سے لوگوں کو ٹھوکر یں کھانا پڑتی ہیں جبکہ نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے زمینوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچتاہے ۔ایسی صورتحال میں ان سڑکوںپر گاڑیاں چلانابھی مشکل ہو جاتا ہے اور مسافر پیدل چلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔اگرچہ حالیہ برسوں کے دوران گائوں دیہات کو سڑک روابط سے جوڑنے کیلئے پی ایم جی ایس وائی اور دیگر سکیموں کی مدد سے اچھا خاصا کام ہواہے تاہم سڑکوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے نتیجہ میں یہی سہولت لوگوں کیلئے تکلیف اور پریشانی کا باعث بن رہی ہے ۔ہر سال برسات کے موسم میں ایسی شکایات سامنے آتی ہیں کہ سڑکوں کی تکمیل  نہ ہونے کی وجہ سے پسیاں گرآنے سے زمینوں اور مکانات کو نقصان پہنچااور یہی سلسلہ رواں سال بھی چل پڑاہے ۔خاص طور پر پہاڑی اور دوردراز علاقوں میں صورتحال زیادہ پریشان کن ہے اور سڑکیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے لوگ جہاں پیدل چلنے پر مجبور ہیں وہیں مقامی آبادی پسیاں گرآنے کا خمیازہ بھی بھگت رہی ہے ۔اگر ان سڑکوں کی تعمیر کاعمل مکمل ہوچکاہوتاتو یہ پریشانی درپیش نہیں ہوتی اور پسیاں گرآنے کا خطرہ بھی کم ہوتا۔تاہم گائوں دیہات کوقصبوں سے جوڑنے والی بیشتر سڑکوں کا حال یہ ہے کہ کہیں مشینیں لگاکر ان کی کھدائی کرکے کام ادھورا چھوڑ دیاگیاہے جس سے لوگوں کی زمینیں تباہ ہوئی ہیں اور کہیں پہلے اور دوسرے مرحلے کے کام کے بعد تارکول بچھانے کا عمل تعطل کاشکار ہے ۔ان سڑکوں کے ساتھ نالیوں کی تعمیر بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی نکاسی کا کوئی انتظام ہے، جس کے باعث بارشیں ہوتے ہی سارا پانی سڑکوں پر بہنے لگتاہے، جس سے پھسلن پیدا ہوکر گاڑیوں کی آمدورفت تو بند ہوہی جاتی ہے لیکن ساتھ ہی کئی مقامات پر پسیاں گرآتی ہیں جو اپنی لپیٹ میں اراضی اور مکانات کو بھی لے لیتی ہیں ۔ریاست کے پہاڑی خطوں پیر پنچال اور چناب میں ایسی پریشانیاں زیادہ درپیش ہیں جہاں زیاد ہ تر سڑکوں کی حالت شرمناک ہےاور انہوں نے پگنڈنڈیوں کی شکل اختیار کرلی ہے، جن پر سفر کرنا خطرے سے خالی نہیںہوتا ۔ان خطوں میں ایک قصبے کو دوسرے قصبے کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں کا بھی یہی حال ہے اوروہ کئی کئی برس سے زیر تعمیر ہیں اور ان کی تکمیل کیلئے مقررکئے گئے اہداف بھی پورے نہیں ہوئے ۔ریاست میں بہتر سڑک روابط کی فراہمی کیلئے یہ امر لازمی ثہے کہ جہاں پہلے سے شروع کئے گئے تمام سڑک پروجیکٹوں کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے وہیں نئے سڑک روابط بھی شروع کئے جائیں تاہم بدقسمتی کی بات ہے کہ پہلے تو کوئی کام شروع ہی نہیں ہوتا اور اگر شروع ہوبھی جائے تو اس کی تکمیل میں دہائیاں لگ جاتی ہیں ۔یہ بات بیان کرنا مشکل ہے کہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عوام کو سڑک روابط نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے سمیت دیگر معاملات میں کس قدر مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کو چاہئے کہ شروع کئے گئے تمام پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اوران کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تاکہ لوگوں کو ان سڑک روابط کا صحیح معنوں میں فائدہ پہنچ سکے جنہوں نے اسی سہولت کی خاطر اپنی قیمتی زمینیں تک دے دیں اور کئی کو گھروں سے بھی محروم ہوناپڑا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیفا کلب ورلڈ کپ پیڈرو کے ڈبل سے چیلسی فائنل میں
سپورٹس
شبھمن گل کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ
سپورٹس
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?