تھنہ منڈی// ضلع راجوری میں عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آدھار کارڈ بنانے کیلئے اضافی مرکز قائم کئے گئے ہیں جس پر تھنہ منڈی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر اقبال چوہدری کی سراہنا کی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی سرکار نے ہر شعبہ کے لئے آدھار نمبر کو لازمی قرار دیاہے جسکی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے اتوار کے روز میٹنگ طلب کر کے 7 اضافی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کام میں تیزی لانے کے لئے ہرآدھار آپریٹر کو ہر روز ایک سوآدھار نمبر بنانے کا ہدف دیاہے۔ تھنہ منڈی سیاسی غیربسرکاری تنظیمو ں نے ڈی سی راجوری کی ستائش کی ہے۔