مینڈھر// منکوٹ تحصیل کے لوگوں نے الزام لگایاہے کہ آدھار کارڈ بنانے والی ٹیم ایک ہاتھ سے پیسے مانگتی ہے اور دوسرے ہاتھ سے کارڈ بناتی ہے ۔ان کاکہناہے کہ شرعام ان سے پیسے طلب کئے جاتے ہیں اوراگر پیسے نہیں دیںگے تو انہیں آٹھ آٹھ مہینوں بعد کی تاریخ دی جاتی ہے ۔ محمدزمان اور جمیل احمد نامی شہریوں نے بتایاکہ جب آدھار کارڈ بنانے والی ٹیم منکوٹ آئی اور کیمپ لگانے کے بعدانہوں نے ایک فارم بھر کر دیا لیکن انہیں دیاگیاکہ انہیں چھ ماہ کے بعد آناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٓادھار کارڈ بنانے والی ٹیم لوگوںسے پیسے طلب کرتی ہے اور پہلے بھی ان لوگوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹاہے ۔انہوں نے انکوائری کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف فوری طورکارروائی کی جائے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس ٹیم کا تبادلہ نہ ہواتو وہ احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائیںگے ۔اس سلسلہ میں جب تحصیلدار مینڈھر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کرائیںگے اور اگر کوئی قصور وار ہواتو اس کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔