سرنکوٹ//یوتھ نیشنل کانفرنس کاسرنکوٹ میںایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدرات پارٹی کے یوتھ صوبائی سکریٹری اویس بخاری نے کی ۔اس موقعہ پر کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اویس بخاری نے کہاکہ لوگ آدھار کارڈ کے مسئلے کی وجہ سے سخت پریشان ہیںجس کا ایک کائونٹر اس وقت تحصیل کمپلیکس میں ہے جہاں بھیڑ ہونے کی وجہ سے کارڈ بنانے والے نوجوان اچھی طرح سے کام نہیں کرپارہے ۔انہوںنے کہاکہ آدھار کارڈ جنریٹ اور اپ لوڈ بھی نہیں ہوپارہے اس لئے انتظامیہ وسرکار کو ہر پنچایت میں ایسے کائونٹر کھولنے کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔انہوںنے سرنکوٹ سے جوگی موڑ تک سڑک کی مرمت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گریف کی طرف سے کام سست روی سے کیاجارہاہے جس میں سرعت لائی جائے ۔انہوںنے پوٹھہ بائی پاس سڑک پر بچھائے گئے تارکول پر تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے معیاری کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بخاری نے سرنکوٹ میں پانی کی قلت دور کرنے کی اپیل کی ۔میٹنگ میں صوبائی جوائنٹ سیکریٹری طاہر مرزا،بلاک صدر بفلیازشیراز ملک،بلاک صدر سرنکوٹ مختار زرگر ،بلاک صدر شیندرہ طارق مغل ،فردوس خواجہ میدانہ،نائب صدر یوتھ نیشنل کانفرنس ہارون خان، نوید ہمدانی ودیگران بھی موجود تھے ۔