نئی دہلی//آدھار ڈاٹا کی خلاف ورزی پر ایک نیوز پیپر کی رپورٹ حکام کی جانب سے کارروائی کی تنقید کے درمیان قانون اور اطلاعاتی وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکرپرساد نے کہاکہ حکومت پریس کی آزادی کے لئے پرعزم ہے اور نامعلوم اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پرساد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر کہاکہ ہندوستان کی ترقی کے لئے آدھار کی سیکورٹی اوراُس کے تقدس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے ہماری حکومت مکمل عہدبستہ ہے۔دہلی پولیس نے مبینہآدھار تفصیلات کی ڈاٹا خلاف ورزی پر ایک نیوزپیپر کی رپورٹ کے تعلق سے یو آئی ڈی اے آئی افسران کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں اس اسٹوری کے لئے رپورٹر کا نام درج ہے ۔اتوار کے روز پولیس نے کہا تھا کہ ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایم پٹنائک نے پولیس کو بتایا کہ دی ٹریبون سے ایک جانکاری ملی تھی کہ اس نے وہاٹس اپ پر نامعلوم سیلرس کی جانب سے پیش کی گئی ایک سروس کو خریدا ہے جس میں آدھار نمبر ات کی تفصیلات کی لامحدود رسائی فراہم کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ جنوری کو پٹنائک نے ایک شکایت درج کرائی اور اسی دن ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پرساد نے کہا ہے کہ یو آئی ڈے ای آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریبیون اور اس کے صحافیوں کو تمام امداد فراہم کریں تاکہ پولیس اصل مجرموں کا پتہ کرسکے۔