سرینگر/ /حکومت نے تمام محکموں سے آدھارحامل بائیو میٹرک حاضری سسٹم (اے ای بی اے ایس) نظام کے تحت درج ملازمین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکیولر کے مطابق مختلف محکموں / دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے محکموں میں کا م کر رہے ملازمین ( مستقل / کنٹریکچول ) ، آدھار کے ذریعے درج کئے گئے ملازمین اور اے ای بی اے ایس کے ذریعے درج ملازمین کی تعداد کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں۔