سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے این پی آر اورآدھار کے نوڈل آفیسران کے علاوہ آدھار ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ آدھار کے دوسرے مرحلے کے تحت جن 18مقامات کے وارڈوں آفسوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں اُن میں برین،شیر کشمیرپارک،رعناواری،حول،لالبازار،جواہرنگر،زیون،باغوان پورہ کے کیمونٹی ہالوں،بربرشاہ ،الہیٰ باغ،نالہ بل،نواب بازاراورروات پورہ برزلہ شامل ہیں۔جب کہ مسکین باغ سرینگر کے لائوڈا دفتر میں بھی دومشینیں نصب کی جارہی ہیں تاکہ جھیل ڈل کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو آدھار اندراج کے لئے سہولیات میسر ہو۔جب کہ باقی وارڈوں میںایک ہفتے کے اندر اندر مشینیں نصب کی جارہی ہیں ۔یہ مشینیں اُس وقت تک بروئے کار لائی جائیں گی جب کہ سرینگر ضلع کے ہرشہری کا آدھار کے تحت اندراج نہیںہوتا۔