Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

آخـری ســفر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
روزانہ کی طرح آج بھی جب میں سبزی منڈی کے نکڑسے گزر رہا تھا تو اچانک ایک آواز میرے کانوں سے ٹکرائی۔۔۔مانو کوئی بہت بڑا حادثہ ہوگیا ہو۔میں نے پلٹ کر دیکھا۔۔۔تو مظفر صاحب ہاتھوں میں ٹوکری لیے مجھے آواز دے رہے تھے۔میرے بڑھتے ہوئے قدم رک گئے اور منہ پھیر کر ان کی طرف پلٹ ہی رہا تھا کہ ایک لڑکا موٹر سائکل پر سوار میرے قریب سے ایسے گزرا کہ میں گھبرا کر دوقدم پیچھے ہٹ گیا۔موٹر سائکل کے شور اور زنا ٹے دار آواز سے میں اتنا بدحواس ہوا کہ ہاتھوں میںجھول رہا تھیلا دور جاگرا۔ابھی میں اپنے حواس پوری طرح سے یکجا بھی نہ کرپا یا تھا کہ پھر سے مظفر صاحب کی آواز فضا میں گونج اٹھی۔
’’نور چچا ہم نے سنا ہے کہ اب آپ ریٹا ئرڈ ہوگئے‘‘۔چلو اچھاہوگیا ۔روز روز جھنجھٹ سے چھٹی مل گئی۔مگر اب ہمارا ایک مشورہ ہے اب آپ گھر پر ہی آرام کیجئے گا۔بازار آنا جانا دوسروں کے لیے چھوڑ دیجئے گا۔ابھی کل کی ہی بات ہے۔وہ عزیز کا کا ہیں نا،کل بھیڑ میں کسی نے ان کا بٹوہ مار دیا ۔بے چارے دو گھنٹے اِدھر سے ادھر پریشان پھرتے رہے مگر کچھ نہ ہو ا۔آپ بھی ذرا ہوشیار رہئے گا۔مجھے اس کی باتیں تیر کی طرح چبھنے لگیں۔مظفر صاحب کا  ایک ایک جملہ ہتھوڑا بن کر میرے دل و دماغ پر ضربیں لگا رہا تھا۔اب تک تو میں لوگوں کو صلاح دیا کرتا تھا مگر اب لوگ مجھے مشورہ دینے لگے ہیں۔ویسے اتنے طویل عرصے میں میرا کبھی کوئی نقصان تو ہوا نہیں۔پھر اب یہ اس طرح کی باتیں کیوں سامنے آنے لگی ہیں۔میں نے بے زاری سے جواب دیتے ہوئے کہا۔ہاںبھئی ذرا سنبھل کر رہنا ہو گا۔
میں سوچنے لگا مجھے ریٹائر ڈ ہوئے ابھی ہفتہ بھر بھی نہیں ہوا ہے۔لوگوں کو کیوں ایسی پریشانی لاحق ہوئی ہے ۔خیالات کی اس تگ ودو میں،میں نے آدھا ادھورا سودا خریدا اور گھر کی طرف چلا آیا۔آنگن میں داخل ہوتے ہی کان میں بہو کی آواز گونجی۔۔۔۔وہ شکایت آمیز لہجے میں کہہ رہی تھی۔۔۔’’ماں
جی دوپہر ہونے کو آئی ہے ۔چاچا جی صبح سے بازار گئے ہیں۔کھانا کب تیار ہوگا؟ہادی اب سکول سے آتا ہی ہوگا۔آتے ہی کھانا مانگے گا۔‘‘
ارے بہو۔۔۔ان کا کیا۔۔اب تو وہ بے فکر ہوگئے ہیں۔بیٹھے ہوں گے کسی کے ساتھ گپیں ہانکنے  ۔۔۔بیوی نے اس کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا۔۔۔
ان کی اس طرح کی باتیں سن کر میری پہلے سے سست ہوئی رفتار مزید دھمیی ہوگئی۔میں نے آہستہ آہستہ سے دروازہ کھولا  اور جھولا ایک طرف رکھ کرکمرے میں چلا آیا۔مجھے نہیں معلوم کیوں اور کیسے بازار تک آنے جانے میں آج میلوں چلنے کا احساس ہونے لگا تھا۔میری سمجھ  میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔کمرے کی چار دیواری میں عجیب طرح کی گھٹن کا احساس ہونے لگاتھا۔حالانکہ یہی وہ کمرہ تھا جب میں آفس سے تھکا ماند لوٹتا تھا تو یہاں ہر پل راحت کا احساس ہوتا تھا۔یہاں بیٹھ کر اور آرام کرکے میں دنیا و ما فیہا سے بے خبر ہوجایا کرتا تھا۔مگر آج معلوم نہیں کیوں مجھے بے چینی سی محسوس ہو رہی تھی۔کھڑکی سے پڑوس کے بچوں کے شور سے تلاطم پیدا ہو  رہا تھا۔پھر یکا یک خیال آیا۔۔۔پچھلے ہفتے تک تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا۔آفس سے آتے ہی بہو ٹیبل پر چائے رکھ جاتی تھی۔بیوی قریب آکر دیکھتی تھی۔
مانو  وہ  ان کہے مجھ سے پوچھتی کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔۔۔مگر آج ماحول میں اچانک یہ تبدیلی کیسے آگئی۔مجھے بازار سے آنے میں دیر کیا ہوئی جیسے کوئی پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو۔
میں سوچ کی وادیوں میں الجھتا گیا۔اور پھر بہت دور کسی اور دنیا میں کھوگیا۔میں ماضی کے خوابوں میں غرق ہونا چاہتا تھا۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا۔میں بت بن کر یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا کہ اچانک بیوی کے چلانے سے چونک پڑا اور ادھر سارا منظر درہم برہم ہوگیا اور میں ہربڑا کر اٹھ بیٹھا۔بیوی بہ آواز بلند بہو سے کہہ رہی تھیں کہ جب سے یہ ریٹائرڈ ہوئے ہیں دن اور رات انہیں سونے کے سوا  دوسرا کوئی کا م نہیں ہے۔میں نے لاکھ سمجھایاکہ پڑوس کے رشید میاں کی طرح ریٹائر منٹ کے بعد دوسرا کوئی کا م کیوں نہیں دیکھ لیتے۔مگر میری سنتا کون ہے۔۔۔؟بیوی کی آواز مجھے میلوں دور سے آتی ہوئی لگ رہی تھی ۔بستر پر نیم درازی کی حالت میں پڑا،میں سوچ رہاتھا اگر زندگی کے آخری سفر تک کام ہی کام کرنا ہے تو لوگ ریٹائرڈ ہی کیوں ہوتے ہیں؟
رعناواری سرینگر،رابطہ؛9697330636 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?