ضلع پلوامہ کی 3، شوپیان، پٹن اور ڈورو کی 3 میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ نہیں ہوئی
سرینگر+گاندربل// بلدیاتی انتخابات آخری اور چوتھے مرحلے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے24 اور گاندربل میونسپل کمیٹی کے 12وارڈوں میںپولنگ ہوئی۔ چوتھے مرحلے میں مجموعی طور پر155امیدوار میدان میں تھے۔ چوتھے مرحلے میں2لاکھ51ہزارووٹروں کو رائے دہندگی کا حق حاصل تھا۔اس مرحلے میںمجموعی طور پر4.2فیصد شرح سے9ہزار656ووٹ ڈالے گئے۔سرینگر کے صورہ وارڈ میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ چوتھے مرحلے میں سرینگر میں4فیصد جبکہ گاندربل میں ووٹنگ کی شرح11.3فیصدر رہی۔ ریاست بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مرحلوں میں 35.1فیصد شرح کے حساب سے ووٹ ڈالے گئے۔اس دوران سرینگر کے ایک پولنگ باتھ پر دوبارہ پولنگ بھی ہوئی۔
سرینگر
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے25وارڈوں میں آخری مرحلے میں سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوا،جس میں ایک وارڈ میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوا ہے جبکہ پولنگ صرف24وارڈوں میں ہونا تھی۔سرینگر میں پانتہ چوک،بوڈ ڈل اور علمگری بازار وارڈوں میں رائے دہندگان کی قطاریں نظر آئیں،جبکہ ووٹ ڈالنے میں وہ ایک دوسرے کی سبقت حاصل کر رہے تھے۔صورہ وارڈ میں کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا،جبکہ دیگر20وارڈوں میں بھی مجموعی طور پر دن بھر سناٹا اور خاموشی نظر آئی۔سرینگر میں مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 40ہزار890تھی،جس کے دوران9423نے ووٹ ڈالے ۔وارڈ نمبر ایک ہارون میں9883میں سے307جبکہ وارڈ نمبر دو ، نشاط میں8001میں سے559اور وارڈ نمبر3،برین میں9833میں سے 331 ووٹروں نے ووٹ ڈالا ۔ وارڈ نمبر4 ڈلگیٹ میں9098میں سے250اور وارڈ نمبر5پانتہ چوک میں11ہزار395ووٹوں میں سے1285جبکہ وارڈ نمبر54، کائوڈارہ میں10ہزار881ووٹوں میں سے115ووٹ ڈالے گئے۔ پائین شہر کے وارڈ نمبر55حول میں ووٹوں کی مجموعی تعداد9285تھی اور یہاں386ووٹر انتخابی مرکز میں داخل ہوئے،جبکہ وارڈ نمبر56علمگری بازارمیں رائے دہند گان کی تعداد10ہزار729تھی،جس میں1882ووٹروں نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ وارڈ نمبر57گلی کدل میں7830ووٹروں میں سے290جبکہ وارڈ نمبر58 نوشہرہ میں11ہزار297میں سے29 اور وارڈ نمبر59 لال بازار میں11ہزار584ووٹوں میں سے563اور وارڈ نمبر60 بٹہ شاہ محلہ میں6849ووٹوں میں سے87ووٹ ڈالے گئے۔ وارڈ نمبر61عمر کالونی لال بازار میں10ہزار707ووٹوں میں سے23ووٹ ڈالے گئے،جبکہ وارڈ نمبر62جوگی لنکرمیں12ہزار641ووٹوں میں سے25 اور وارڈ نمبر63کاٹھی دروازہ میں9317ووٹوں میں سے162ووٹ ڈالے گئے۔ وارڈ نمبر64لکوٹ ڈل میں8143ووٹوں میں59جبکہ وارڈ نمبر65بوڈ ڈل میں9030ووٹوں میں سے2313ووٹ ڈالے گئے۔ وارڈ نمبر66حضرت بل میں11ہزار 345ووٹوں میں سے276 اور وارڈ نمبر67 تیل بل میں8718ووٹوں میں40ووٹ ڈالے گئے۔ وارڈ نمبر68،حبک میں11ہزار 295 میں سے205ووٹ ڈالے گئے،جبکہ وارڈ نمبر69صورہ میں11ہزار265ووٹوں میں سے کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ وارڈ نمبر70بژھ پورہ میں ووٹوں کی مجموعی تعداد ا9844تھی،جن میں دن بھر 30ووٹ ڈالے گئے۔ وارڈ نمبر71احمد نگر میں مجموعی طور پر 9514ووٹوں میں سے69جبکہ وارڈ نمبر72زکورہ میں12ہزار575میں سے179ووٹ ڈالے گئے۔اس دوران باچھی دروازہ مخدوم صاحب میں سر نو انتخاب کے دوران1260ووٹوں میں سے262ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہے کہ وارڈ نمبر73،چھتر ہامہ میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوا ہے۔
گاندربل
میونسپل کمیٹی گاندربل میں منگل کو چوتھے مرحلے میں پولنگ کا شیڈول تھا۔مذکورہ میونسپل کمیٹی 17وارڈوں پر مشتمل ہے تاہم پولنگ صرف 12وارڈوں میں ہونا تھی کیونکہ 5وارڈوں میں پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔منگل کو پولنگ کے دوران بیہامہ واحد صاحب وارڈ میں744ووٹوں میں سے 47جبکہ ناگری پرہ میں 699میں سے 28ووٹ ڈالے گئے۔گاندربل Aمیں 883میں سے 48جبکہ گاندربل Bمیں 729میں سے 38ووٹ ڈالے گئے۔آرام پورہ Aمیں 740میں سے 62ووٹ ، دودرہامہ میں877میں سے 121، گنگر ہامہ Aمیں 883میں سے 79اور گنگرہامہ Bمیں 471میں سے 235ووٹ ڈالے گئے۔وانی پورہ سالورہ میں824میں سے 26جبکہ سالورہAمیں 471میں سے8اور سالورہ Cمیں 825میں سے 102ووٹ ڈالے گئے۔گاندربل کے بمہ لورہ وارڈ میں 770میں سے 162لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔مجموعی طور پر گاندربل کے12وارڈوں میں 8916ووٹوں میں سے 956ووٹ ڈالے گئے۔
جنوبی و شمالی کشمیر
جنوبی کشمیر کی پلوامہ میونسپل کمیٹی کے13وارڈوں میں پہلے ہی2امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ دیگر11وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں تھا۔ پانپور میونسپل کمیٹی کے17وارڈوں میں سے12وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار نہیںتھااور دیگر5وارڈوں میںامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔کھریو میونسپل کمیٹی کے13وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔شوپیاں میونسپل کمیٹی کے17وارڈوںکے12انتخابی وارڈوں میں امیدوار بلا مقابلہ کامیابہوگئے ہیں جبکہ دیگر5وارڈوں پر کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔ ڈورو ویری ناگ کے17وارڈوں میں16وارڈوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ ایک وارڈ پر کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔شمالی کشمیر کی پٹن میونسپل کمیٹی کے2وارڈوں میںکوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا جبکہ دیگر11وارڈوں میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔چوتھے مرحلے میں132 وارڈوں میں الیکشن ہونا تھا،جس میں مجموعی طور پر202امیدوار میدان میں تھے۔ اس مرحلے میں52 انتخابی وارڈوں میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ44 انتخابی وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار نہیں تھا۔
گنتی 20اکتوبر کو ہوگی: شالین کابرا
سر ینگر//چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے کہا ہے کہ سرینگر اور گاندر بل میں میونسپل انتخابات2018 کے تحت انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں4.2 فیصد پولنگ درج کی گئی۔گاندر بل کے12 وارڈوں میں11.3 فیصد جبکہ سرینگر کے24 وارڈوں میں4 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ باچھی دروازہ مخدوم صاحب کے وارڈ نمبر41 کے پولنگ مرکز نمبر9 پر دوبارہ ووٹ ڈالے گئے۔چار مرحلوں کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر35.1 فیصد ووٹنگ درج کی گئی جن کی گنتی20 اکتوبر کو ہوگی۔یہ انتخابات79 میونسپل اداروں کے لئے4 مرحلوں میں منعقد کئے گئے جن میں1145 وارڈوں میں3332 نامزدگیاں داخل کی گئیں اور ووٹروں کی کُل تعداد17 لاکھ تھی۔ووٹوں کی گنتی صُبح9 بجے سے ہوگی۔