یو این آئی
پریاگ راج//مہاکمبھ میں مہاشیوراتی پر آخری امرت اسنان کے دن فضائیہ کے طیاروں نے بھی آسمان میں ائیر شو کر ایک طرح سے سلامی دی۔فضائیہ کے لڑاکو طیاروں نے پریاگ راج کے آسمان میں اڑان بھر کر اپنی طاقت اور فن کا مظاہرہ کیا۔ لڑاکو طیاروں کی گرج سے آسمان تھرا اٹھا۔ اس ائیر شو کے پل مہاکمبھ میں ڈبکی لگانے والے عقیدت مندوں کے لئے مثالی تجربہ بن گیا۔حکومت کی جانب سے عقیدت مندوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پانچ سے چھ مرحلے میں 20کوئنٹل پھولوں کی بارش کی گئی۔ گذشتہ سبھی اہم اشنانوں پر بھی حکومت پھولوں کی بارش کرچکی ہے۔ اسی ضمن میں بدھ کو مہاشیوراتری پر بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے 20 کوئنتل گلاب کی پنکھڑیوں سے پھولوں کی بارش کرائی گئی۔اس کا آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوا جب بڑی تعداد میں عقیدت مند سنگم کے مختلف ساحلوں پر اشنان کررہے تھے۔ آسمان سے گلاب کی پنکھڑیوں کی بار ش دیکھ سنگم ساحل پر موجود عقیدت مندوں پرجوش نظر آئے اور اپنے مذہبی نعرے لگائے۔