سرینگر// وادی میں آج مزاحمتی قیادت کی کشمیربند کی کال کے پیش نظرممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سرینگرشہرمیں7پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سوموارکوبندشیں عائدرکھنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔جن پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میںخانیار،رعناواری ،مہاراج گنج ،کرالہ کھڈ،صفاکدل ،مائسمہ اورنوہٹہ شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائدرہیں گی۔